Lyrics: Faris Shafi/Talha Anjum/Zulfiqar Jabbar Khan/Adnan Dhool Music: Shaharyar Khattak/Zulfiqar Jabbar Khan چہرے بدلتے جائیں گے چلتی جائے گی چلتی جائے گی یہ دنیا رکتی ہے کہاں کسی کے بھی لئے؟ چہرے بدلتے رہے زندگی ویسے ہی چلتی رہی دنیا بدلتی ہے فطرتاً اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں پلتی رہی دل میں اداسی اندھیروں سے لے کے روشنی تک خامیوں سے خاموشیوں تک ہوش سے لے کے مدہوشیوں تک افسوس نہیں کہ افسانے لکھے وہ افسانے مبنی افسردگی پر خدا، تو دیتا ہے بے حساب میرے درد میں تھوڑی تو کمی کر کھلیں نہ کیوں یہاں اب وہ گلاب کیوں رہی بہار کی کمی بس قسمت ہمارے ہی ہاتھ میں اُس پہ اختیار کی ہے کمی بس وہ لوگ بھی گزر گئے وہ گھر بھی جل چکے وہاں اب کچھ نہیں وہاں سے اب گرد اٹھے زخم تو بھریں گے دوست وقت کے مرہم میں شفا ہے پر وقت بے رحم ہے دوست وہ کب کسی کے لئے رُکا ہے جھکے نہ سر پھیلیں نہ ہاتھ ہماری اب بس یہی دعا ہے کبھی کبھی آئے سوچ جو ہوا وہ ٹھیک ہی ہوا ہے صبر سے سبق جو ملے ہیں صبر سے اب میری صلح ہے کہ کوئی نہیں اگر تیرا تو میری جان، خدا ہے چہرے بدلتے جائیں گے چلتی جائے گی چلتی جائے گی یہ دنیا رکتی ہے کہاں کسی کے بھی لئے؟ کسی کے بھی لئے؟ کر wait ایک منٹ رُکیں، میرا Okay then شفیع بھائی, "Take 1" کہا سنا معاف کیجئے گا شالیمار گارڈن میں ساڑھے پانچ بجے hair and make-up میرا شوٹ کے لئے لا shades جلدی میرے check the parameter لیکن پہلے decibels گانوں کے بڑھتے decimal چیک پہ بڑھتے It’s incredible! میں عصمت چغتائی کیسے قسمت کھل آئی I think about this at night !Marshall Mathers دا weather جیویں بارشاں دے instinct animalistic میرا Mad magician یا mathematician? I never take second position I am getting ballistic, cataclysmic بالکل اصلی meticulously لکھوں سے medicinal لفظ میرے کیا میں نے قلم سے Love سچ بوال میں نے قسم سے رنگ دیکھو کیسے بدلتے دکھائی دیتے ہیں سب کے کرتے قبضے باتیں پکی، وعدے کچے I’ve had enough of it, but I keep on going Got no option, but to keep flowing Keep the toxic outta’ my zone off of my throne رکھیں تشریف اپنی But before I got to go, let me tell you this One thing I need you to know If you ever need a friend, you can call my phone 'Cuz you are not alone You are not alone You are not alone شہروں میں گھوموں میں ڈھونڈوں کیا؟ شہروں میں گھوموں بے وجہ سب کچھ میں کہہ دوں… دل میں ہے کیا؟ سب کچھ میں کہہ دوں… بے وجہ سب کچھ میں کہہ دوں… چہرے بدلتے رہے ہم اسی شہر میں چلتے رہے سب کچھ میں کہہ دوں گھر تھا ویراں میرا اور ہم اکیلے ہی جلتے رہے ڈھلے شام اور دن چڑھے چلو روشنی کی سمت چلیں اپنی ذات پہ یقین میرا عزائم ہی مجھے عظیم کریں حکیم ہے قلم علیل کے لیے کہنے کو تیرے رفیق تو ہیں پر پھر بھی پیٹھ پیچھے کیوں یہ حریف بنے عجیب یہ چہرے بدلتے جائیں گے چلتے جائے گی چلتے جائے گی یہ دنیا رکتی ہے کہاں کسی کے بھی لئے کسی کے بھی لئے کہ کوئی نہیں اگر تیرا تو میری جان، خدا ہے Cuz you are not alone کہ کوئی نہیں اگر تیرا تو میری جان، خدا ہے دنیا You are not alone کہ کوئی نہیں اگر تیرا تو میری جان، خدا ہے